مقبوضہ کشمیر ،بھارتی فوجیوں نے کولگام میں مزید 2کشمیری نوجوان شہید کر دیئے
سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ہفتہ کو ضلع کولگام میں دوکشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کو ضلع میں یاری پورہ کے علاقے کٹہ پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا گیا۔ دریں اثناء لوگوں نے بھارتی فورسز کی طرف سے محاصرے اور تلاشی کارروائی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے۔ بھارتی فوجیوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور پیلٹ گن سمیت طاقت کاوحشیانہ استعمال کیا ۔