چیف جسٹس کے صاحبزادے کی بغیر پروٹو کول سی ٹی اوآفس آمد،پاکستانی و انٹر نیشنل لائسنس ری نیو کروایا

چیف جسٹس کے صاحبزادے کی بغیر پروٹو کول سی ٹی اوآفس آمد،پاکستانی و انٹر نیشنل ...

لاہور(آئی این پی)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کے صاحبزادے کی بغیر پروٹوکول سی ٹی اوآفس آمد،اپنا انٹرنیشنل اور پاکستانی لائسنس رینیو کروایا۔سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے بتایا کہ چیف جسٹس کے صاحبزادے نے بغیر پروٹوکول اپنا لائسنس رینیو کروایا۔انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس کے تمام سنٹر میں تمام شہریوں کو پروٹوکول دیا جا رہا ہے، سٹی ٹریفک پولیس حقیقتا پروٹوکول فار آل کی پالیسی پر گامزن ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول