وزیراعظم کے خلاف کیس واپس لیا جائے، نیب معافی مانگے، وزیر اطلاعات

وزیراعظم کے خلاف کیس واپس لیا جائے، نیب معافی مانگے، وزیر اطلاعات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام اباد (آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف نیب کیس مضحکہ خیز اور توہین آمیز ہے اسے واپس لینا چاہئے اور نیب کو وزیراعظم سے معافی مانگنی چاہئے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ آصف زرداری کے بعد اگلی باری خورشید شاہ کی ہے اس لئے وہ پریشان ہیں ، وزیراعظم عمران خان کے خلاف نیب کیس مضحکہ خیز اور توہین آمیز ہے نیب کو کیس واپس لینا چاہئے اور وزیراعظم سے معافی مانگنی چاہئے۔
وزیر اطلاعات