حسن ابدال،محمد سجاد حیدر اعوان بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

حسن ابدال،محمد سجاد حیدر اعوان بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

حسن ابدال(تحصیل رپورٹر)بار ایسو سی ایشن حسن ابدال کے انتخابات میں محمد سجاد حیدر اعوان ایڈووکیٹ 29ووٹ لے کر صدر منتخب ہو گئے ان کے مد مقابل شیر محمد تنولی صرف 23ووٹ حاصل کر سکے۔جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر منان علی خان گروپ کو اپ سیٹ کا سامنا کرنا پڑ گیا شہباز ملک ایڈووکیٹ 27ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہو گئے جبکہ ان کے مد مقابل واجد علی خان ایڈووکیٹ صرف 22ووٹ حاصل کر سکے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز بار ایسو سی ایشن حسن ابدال کے سالانہ انتخابات میں الیکشن پر امن ماحول میں منعقد ہوا ۔کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 52 تھی۔پولنگ کا عمل صبح نو بجے سے شام چار بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل کیا گیا۔ الیکشن کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ حتمی نتائج کے مطابق محمد سجاد حیدر اعوان ایڈووکیٹ نے 29ووٹ حاصل کر کے صدر کی سیٹ پر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مد مقابلہ شیر محمد تنولی صرف 23ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکے۔نائب صدر کی سیٹ پر وقار عالم جدون نے 28ووٹ حاصل کرکامیابی حاصل کی جن کے مد مقابل محمد عادل خان نے 21ووٹ حاصل کیے۔جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر نوجوان وکیل شہباز ملک نے 27ووٹ حاصل کر کے اپنے مد مقابل واجد علی خان کو شکست دی جو صرف 22ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ایگزیکٹو ممبر ان کی انتخاب میں خالد منیر شیخ۔سیدہ فرحت جبین۔معصومہ نوید اور فردوس خان ایڈووکیٹ نے کامیابی حاصل کی جبکہ سجاد محمود قادری ووٹ ٹائی ہو جانے پر ٹاس کے ذریعے الیکشن میں ایگزیکٹو ممبر کی سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر