تحریک انصاف کراچی کی تاریخ بدل کر رکھ دے گی،اشرف قریشی

تحریک انصاف کراچی کی تاریخ بدل کر رکھ دے گی،اشرف قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) حلقہ پی ایس 94 سے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار و جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی کراچی اشرف قریشی نے کہا ہے کہ ستائیس جنوری کو ہونے والے انتخابات میں کراچی کے عوام ایک بار پھر ثابت کردیں گے کہ جیت فقید المثال عوامی حمایت یافتہ امیدواروں کو ملتی ہے نہ کہ منفی سیاست کرنے والوں کو۔ جیت تحریک انصاف کی ہوگی ۔ ا ن خیالات کا اظہار پی ٹی آئی رہنما اشرف قریشی نے اپنے حلقے پی ایس 94 میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں جتنا برا سلوک لانڈھی کے ساتھ ہوا، شاید ہی کسی علاقے کے ساتھ ہوا ہو۔ محسوس ایسا ہوتا ہے کہ کراچی کے اہم ترین علاقوں پر مشتمل حلقہ پی ایس 94کوپیپلز پارٹی یا متحدہ نے چھوا تک نہیں۔ پانی کی کمی، آلودگی اور ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کے مسائل کے حل کے لیے کوئی کام نہیں ہوا۔ اگر کراچی پورے ملک کی جان ہے تو پی ایس 94کراچی کی شان ہے۔ انتخابات جیت کر تحریک انصاف سندھ حکومت کی صفوں میں کھلبلی مچا دے گی۔ اگلا میئر کراچی تحریک انصاف کا ہوگا اور تحریک انصاف کراچی کی تاریخ بدل کر رکھ دے گی۔ حلقہ پی ایس 94میں پانی ، صحت و صفائی اور سڑکوں کی بحالی پر کام کریں گے۔ کچرے کے ڈھیر ، گندگی اور غلاظت کے انبار علاقے کی خوبصورتی پر بدنما داغ ہیں۔ صفائی مہم شروع کرکے علاقے سے کوڑا کرکٹ دور کیا جائے گا۔ اس حلقے میں پانی کی کمی کے جہاں بھی مسائل درپیش ہوں گے، ان کے حل کے لیے واٹر پلانٹ بھی لگائے جائیں گے۔