ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کی سماعت23 جنوری تک ملتوی

ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کی سماعت23 جنوری تک ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کی مقامی عدالت نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کی سماعت23 جنوری تک ملتوی کردی ہے ۔ہفتہ کو کراچی کی مقامی عدالت میں جعلی ڈگری کیس کی سماعت کے موقع پر ملزم شعیب شیخ کے علاوہ دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ،ملزم شعیب شیخ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جس میں کہا گیا کہ ملزم شعیب شیخ شہر سے باہر ہیں ،انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے ،عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 23 جنوری تک ملتوی کردی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر