پولیس اوررینجرزکی مشترکہ کارروائی، 4 ملزمان گرفتار

پولیس اوررینجرزکی مشترکہ کارروائی، 4 ملزمان گرفتار

کراچی(کرائم رپورٹر)شہر قائد میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ایس ایس پی ملیر کے مطابق حراست میں لیے گئے ملزمان سے دستی بم اور اسلحہ بمعہ گولیاں برآمد ہوئی ہیں جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں گولیاں پولیس موبائل کوبھی لگیں۔ایس ایس پی ملیرعرفان بہادر کے مطابق ملزمان سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھے، ملزم سلیم، کامران، اقبال اور ناظم سے تفتیش جاری ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر