مردان ،مقامی ناظم کے گھر پر دستی بم حملہ اور فائرنگ ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

مردان ،مقامی ناظم کے گھر پر دستی بم حملہ اور فائرنگ ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

مردان ( بیورورپورٹ)انڈسٹریل اسٹیٹ کے قریب نامعلوم ملزمان نے مقامی ناظم کے گھر پر دستی بم حملہ اور فائرنگ کردی ،حملے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا پولیس کے مطابق ویلج کونسل محبت آباد 1کے ناظم مزمل خان کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی اور ساتھ ہی دستی بم پھینکا جس سے گھر کے شیشے ٹوٹ گئے اور کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم مزمل خان سمیت تمام اہل خانہ محفوظ رہا پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر