رینجرز نے مختلف علاقوں سے 8ملزمان کو گرفتار کرلیا

رینجرز نے مختلف علاقوں سے 8ملزمان کو گرفتار کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرز(سندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے8ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔ترجمان رینجرز کے مطابق شرافی گوٹھ کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 4ملزمان محمد اقبال عرف شاہین عرف باجا، کامران الرحمان عرف کامی، محمد ناظم الدین عرف کالا اور سلیم احمد خان عرف سلیم سونارا کو گرفتار کیا جوٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ سول لائنز اور درخشاں کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان عبدالزاہد عرف پاشا، آصف علی عرف اسدی، اسلم پرویز عرف تیلی اور ظہیر احمد عرف چینا کو گرفتار کیا جن کا تعلق ایم کیو ایم(لندن)سے ہے۔ ملزمان مسلح لوٹ مار کرنے اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن اور مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے اورتمام ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر