راولپنڈی،پولیس کا کریک ڈاؤن،29ملزمان دھر لئے گئے

راولپنڈی،پولیس کا کریک ڈاؤن،29ملزمان دھر لئے گئے

راولپنڈی(سٹی رپورٹر)راولپنڈی پولیس نے سی پی او عباس احسن کی خصوصی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 29 ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے750 گرام چرس ،40لیٹر کھلی شراب،07عددپستول 30بور معہ24روند،01عدد رائفل 44بور معہ 06روند، 30لیٹر کھلاپٹرول ،آلات گیس ریفلنگ برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ تفصیلا ت کے مطابق تھانہ مری پولیس نے دانیال سے 170گرام چرس، وقاص سے 220گرام چرس اور مسعو د سے 360گرام چرس ، تھانہ جاتلی پولیس نے بلال سے 20لیٹر کھلی شراب، تھانہ ریس کورس پولیس نے عابد مسیح سے 10لیٹر کھلی شراب ، تھا نہ ٹیکسلا پولیس نے محمد نوید سے 10لیٹر کھلی شراب، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے حیدر سے 01عدد پستول 30بور معہ 04روند ، نو ر رحمن سے 01عدد پستول 30بور معہ 03روند ، تھانہ وارث خان پولیس نے ممریز خان سے 01عدد پستول 30بور معہ 05روند ،تھانہ صادق آباد پولیس نے کاشف ، علی رضا ، محمد عالم سے 01عدد پستول 30بور معہ 03روند ،تھانہ گوجر خان پولیس نے کاشف شاہ سے 01عدد پستول 30بور معہ 03روند ،فہد سے 01عدد پستول 30بور معہ 04روند ، تھانہ مورگاہ پولیس نے عبدالمجید سے 01عدد پستول 30بور معہ 02روند ،تھا نہ مندرہ پولیس نے دانش سے 01عدد رائفل 44بور معہ 06روند بر آمد کیے۔ تھانہ رتہ امرال پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کر نے پر شعیب ، ثناء اللہ ، احمد جان ، خیالی جان، فیض محمد کوہزارہ کالونی سے گرفتار کر لیا۔ تھانہ پیر ودھائی پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کر نے پر جمشید ، سہیل ، شاکر اللہ ، نعمت اللہ اور حاکم خان کو بنگش کالونی سے گرفتار کر لیا۔تھانہ جاتلی پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر فضل خان کو مستالہ سے گرفتار کر لیا۔ تھانہ ریس کورس پولیس نے جہانگیر خان کو گر جا روڈ پر غیر قانونی گیس ری فلنگ کر تے ہوئے قابو کر کے اس کے قبضہ سے آلات گیس ریفلنگ بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ تھانہ ریس کورس پولیس نے مشتاق کو غیر قانونی پٹرول فروخت کر تے ہوئے اس کے قبضہ سے غیر قانونی پٹرول 30لیٹر ، کین او ر پیمانے بر آمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر