چینی قونصلیٹ حملہ، ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

چینی قونصلیٹ حملہ، ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت کے منتظم جج نے چینی قونصلیٹ حملہ کیس میں گرفتار 5سہولت کاروں کا 5روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیاہے۔ہفتہ کوچینی قونصلیٹ حملہ کیس میں گرفتار5سہولت کار دہشت گردوں کوانسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت کے منتظم جج کے روبرو پیش کیا، پولیس نے عدالت سے ملزمان کے 14روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی۔جس پر عدالت نے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا اور تفتیشی افسر کوملزمان کی رشتہ داروں سے ملاقات کرانے کی بھی ہدایت جاری کی۔یاد رہے پانچوں دہشت گردوں کوگزشتہ روز تیسرٹاؤن نزد بلوچ گوٹھ کے خالی پلاٹ سے بھاری اسلحے سمیت گرفتار کیا تھا، جس کے بعد ان کے خلاف دہشت گردی اور دیگر دفعات کے تحت پانچ مقدمات درج کئے گئے ۔ایف آئی آر میں کہا گیا ملزمان کو تیسر ٹاؤن کے بلوچ گوٹھ سے گرفتار کیاگیا ، مسلح دہشت گرد حملہ کرنے کی نیت سے ایک جگہ موجود تھے، ملزمان میں احمد حسنین،نادرخان،علی احمد، عبدالطیف اور اسلم شامل ہیں جبکہ ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گئیربکس بھی ملا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر