سانحہ 12مئی کے مقدمات کی سماعت 19جنوری تک ملتوی

سانحہ 12مئی کے مقدمات کی سماعت 19جنوری تک ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ 12مئی کے 4مقدمات کی سماعت 19جنوری تک ملتوی کردی ہے ۔ہفتہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ 12 مئی سے متعلق 4 مقدمات کی سماعت ہوئی،، مئیر کراچی سمیت دیگر 21 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، کیس میں مفرور ملزم عبدالزاہد گرفتاری کے بعد عدالت کے روبرو پیش ہوا، عدالت مے ملزم عبدالزاہد کو چار مقدمات سے متعلق مقدمے کے نقول فراہم کردیں،،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا آئندہ سماعت پر ملزموں پر ترمیمی فرد جرم عائد کی جائے گی،، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 19 جنوری تک ملتوی کردی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر