عاصم بٹّل نے غریب بچوں کو کہانیاں سناتے ہوئے شام منائی

عاصم بٹّل نے غریب بچوں کو کہانیاں سناتے ہوئے شام منائی

کراچی(پ ر) اداکاری کے شعبے میں نیا اور منفرد نام عاصم بٹّل کا ہے جنھوں نے ایک فکزٹ اسکول میں غیر مراعات یافتہ بچوں کے ساتھ کہانیاں سناتے ہوئے شام منائی۔ اداکاری کے شعبے میں اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عاصم بٹّل نے اس سیشن کو بے حد دلچسپ بنا دیا۔ ماحول کو خوبصورت اور زندگی سے بھرپور بنانے کے لئے انھوں نے بچوں کے ساتھ نظمیں بھی گائیں اور ایک ایسا سماں باندھا جسے دیکھ کر ہر کوئی مسکرا اٹھا۔ فکزٹ ایک غیر منافعہ بخش ادار ہ ہے جو اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ خود ایک عام آدمی بھی اپنے مسائل کا حل اپنے پاس رکھتا ہے۔فکزٹ سڑک پر موجود انسان کو اسکے حقوق، طاقت ، یقین اور استعداد سے آگاہ کرنا چاہتا ہے اور یقین رکھتا ہے کہ عام آدمی کو طاقتور بنانا معاشرے کی سب سے بڑی خدمت اور ذمہ دای ہے۔بچے بھی عاصم بٹّل کی موجودگی میں کھکھلا اُٹھے اور انھوں نے اس شام کے ایک ایک لمحے سے بھرپُور انداز میں لطف اٹھایا۔بطور ایک ٹی وی اور تھیٹر اداکار عاصم اس بات سے اچھی طرح واقف تھے کہ چھوٹی عمر کے بچوں کو کس طرح سے لطف اندوز کیا جاتا ہے اور انھوں نے اپنی پرفارمنس سے اس پہلو کا حق بھی ادا کیا۔بے لوث انداز اور متاثر کن جزبے کے ساتھ عاصم بٹّل ایک ایسی جیتی جاگتی انسانی مثال ہیں جو اپنے ٹیلنٹ کے زریعے اُن بچوں کی مدد کر رہے ہیں جنھیں آگے چل کر اس معاشرے کا حصہ بننا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر