سی ٹی ڈی کی کارروائی رئیس مما کا قریبی ساتھی گرفتار

سی ٹی ڈی کی کارروائی رئیس مما کا قریبی ساتھی گرفتار

کراچی(کرائم رپورٹر)شہر قائد کے علاقے کورنگی میں کاؤنٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی ٹی) نے کارروائی کرتے ہوئے رئیس مما کے قریبی ساتھی کو گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران رئیس مما کے قریبی ساتھی محمد مزمل عرف ہلکا کو گرفتارکرلیاہے۔اس ضمن میں ایس پی مرتضی بھٹونے بتایاکہ گرفتار ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے، ملزم 2001 میں یونٹ 74 کورنگی کا کارکن رہ چکا ہے۔ایس پی کے مطابق ملزم نے 2001 میں سیکٹرانچارج کے کہنے پراعجازنامی شخص کی ریکی کی، ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ریکی کے بعد شہری کوقتل کیا۔مرتضی بھٹو کے مطابق ملزم قتل کیس میں پولیس کومطلوب تھا، ملزم نے پارٹی احکامات پربھتہ خوری، جلاؤ گھیراؤ کا بھی اعتراف کیا۔ایس پی مرتضی بھٹو نے کہاکہ گرفتار ملزم سے ساتھیوں سے متعلق تفتیش جاری ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر