پشاو ر ، مضافات میں گیس پریشرکم ایل پی جی، لکڑی کے استعمال میں اضافہ کمپریسر مافیا کی موجیں

پشاو ر ، مضافات میں گیس پریشرکم ایل پی جی، لکڑی کے استعمال میں اضافہ کمپریسر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)شہر و مضافات میں سوئی گیس پریشر کی کمی اور غیر اعلانیہ گیس لوڈشیڈنگ کے باعث ایل پی جی اور لکڑی کے استعمال میں کافی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جبکہ مانگ میں اضافے کو دیکھتے ہی دکانداروں نے ایل پی جی اور لکری کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے شہریوں نے بتایا کہ وہ گیس نہ ہونے کے باعث ایل پی جی اور لکڑی استعمال کرنے پر مجبور ہیں جبکہ دکانداروں نے ایل پی جی اور لکڑی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے جس کلے باعث انہیں شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مہنگے داموں ایل پی جی فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کلاروائی کرے