نفسیاتی مریض قیدی خضرحیات کے ڈیتھ وارنٹ کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

نفسیاتی مریض قیدی خضرحیات کے ڈیتھ وارنٹ کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

لاہور(نامہ نگارخصوصی )سپریم کورٹ نے نفسیاتی مریض خضرحیات کے ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی۔چیف جسٹس نے قیدی خضر حیات کی اپیل 14 جنوری کو اسلام آباد سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔چیف جسٹس نے میڈیا رپورٹس پر اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے یہ حکم جاری کیا ،عدالتی حکم پرمحکمہ جیل خانہ جات کے ایڈیشنل آئی جی لیگل ڈاکٹر قدیر عالم اور جیل ڈاکٹر اسفند یار عدالت میں پیش ہوئے،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ میڈیا میں آ رہا ہے کہ کسی ذہنی مریض قیدی کو سزائے موت دی جا رہی ہے، ایڈیشنل آئی جی لیگل محکمہ جیل خانہ جات نے جواب دیا کہ جی بالکل، سیشن عدالت لاہور نے 15 جنوری کیلئے ڈیٹھ وارنٹ جاری کئے ہیں، چیف جسٹس نے کہا کہ ایسے قیدیوں کے بارے میں تو سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ انہیں پھانسی نہیں دی جا سکتی،یہ انسانی حقوق کا اہم معاملہ ہے۔چیف جسٹس نے کیس 14جنوری کو سماعت کیلئے مقررکردیاہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر