سعودی وزیر پٹرولیم وتوانائی آئل ریفائنری کی جگہ دیکھنے گوادر پہنچ گئے
گوادر(آئی این پی ) سعودی وزیر پٹرولیم وتوانائی خالد بن عبد العزیز الفالح آئل ریفائنری کی جگہ دیکھنے گوادر پہنچ گئے ، وزیر پٹرولیم غلام سرور خان غلام سرور خان نے کہا ہے کہ عنقریب گوادرمیں اسٹیٹ آف آرٹ ریفائنری بنائی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر پٹرولیم وتوانائی اپنے وفد کے ہمراہ گوادر پہنچ گئے، وفاقی وزرا غلام سرور اور علی زیدی نے مہمانوں کا استقبال کیا جبکہ اسکول کے بچوں نے سعودی مہمانوں کو گلدستہ پیش کیا۔وفاقی و صوبائی سیکریٹریز، وزرا بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے ، سعودی وزیراور وفدگوادر پورٹ کا دورہ کرے گا۔ وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے کہا کہ سعودی وزیرگوادر میں آئل ریفائنری کی جگہ دیکھنے آ ئے ہیں ، عنقریب گوادرمیں اسٹیٹ آف آرٹ ریفائنری بنائی جائے گی، منصوبہ سعودی عرب کی پاکستان میں سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔وزیر پیٹرولیم نے مزید کہاکہ آئندہ ماہ سعودی شہزادے کی آمد پردستخط متوقع ہیں، پاکستان کے سعودی عرب سے خصوصی تعلقات ہیں۔
سعودی وزیر