صوابی میں سنگدل باپ کی فائرنگ سے بیٹا جاں بحق ،دوسرا زخمی

صوابی میں سنگدل باپ کی فائرنگ سے بیٹا جاں بحق ،دوسرا زخمی

صوابی( بیوروپورٹ) موضع مینئی میں گھریلو ناچاقی پر باپ کی فائرنگ سے ایک بیٹا جاں بحق ہو گیا۔ جب کہ دوبئی سے آنے والا بیٹا معجزانہ طور پر بال بال بچ گیا پولیس تھانہ ٹوپی میں کامران ریاض نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ گذشتہ شب دوبئی سے چھٹی پر آئے تھے اور اس دوران ان کا والد ریاض محمد ان سمیت دیگر اہلخانہ کے ساتھ لڑ پڑیں اور اچانک پستول سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ان کا بھائی ذیشان شدید زخمی ہو گیا جو بعد ازاں ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا فائرنگ سے دیگر اہل خانہ بال بال بچ گئے ملزم فرار ہو گیا جب کہ آلہ قتل پستو ل ان کے بیٹے کامران ریاض نے ان سے زبر دستی چھین کر پولیس کے حوالے کر دیا ایس ایچ او ٹوپی منظور عالم بمعہ پولیس نفری موقع پر پہنچے اور مبینہ ملزم کے خلاف ایف آئی آر در ج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے#

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر