حضرت شاہ رکن عالم ؒ کا 3روزہ عرس شروع،اندرونی ،برونی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے قوم کا اتحاد ضروری :شاہ محمود قریشی
ملتان(سٹی رپورٹر)برصغیر پاک و ہند کے روحانی پیشوا حضرت شاہ رکن الدین عالم ؒ ملتانی کے سجادہ نشین ، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف کوئی بھی اندرونی یابیرونی سازش کامیاب نہ ہوگی ،ملک میں کچھ قوتیں اندرونی انتشار اور بیرونی خلفشار چاہتی ہیں اور ہمیں پارہ پارہ کرنا چاہتی ہیں لیکن ان کے مذمو م عزئم ناکام ہوں گے،ملک کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے ہم نے ملکر ان کا مقابلہ کرناہے اولیاء اللہ کا فیض کئی صدیوں سے جاری ہے جو انشاء اللہ تا قیامت جاری رہے گا جھولیاں بھرنا آستانوں کی روایت ہے ان آستانوں پر وہی آتا ہے جن کو مرشد بلاتا ہے اور یہ ان کا روحانی بلاوا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار عالیہ حضرت شاہ رکن الدین عالم ؒ ملتانی کے 705ویں سالانہ عرس مبارک کی دربار عالیہ کے احاطہ میں پہلی قومی شاہ رکن عالم ؒ کانفرنس میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب و دعا کے موقع پر کیا ،انہوں نے مزید کہاکہ مزارات محبت کے مراکز ہیں ، یہاں سے فیضان جاری رہے گا لوگ تاقیامت فیض یاب ہوتے رہینگے ،حضرت شاہ رکن عالم ؒ کے عرس کی تقاریب کا آغاز مزار کو غسل دینے کی تقریب سے ہوا ، جس میں شاہ محمود قریشی نے غسل دیا اور چادر بھی چڑھائی جبکہ،مریدحسین قریشی ،معین الدین کوریجہ زین قریشی ، ضیا المصطفی ، اوقاف خطیب علما موجود تھے، اس موقع پر اصلاحی جماعت تنظیم العارفین کے مرکزی سیکریٹری جنرل و مسلم انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین صاجزادہ سلطان احمد علی، سابق وفاقی وزیر مذہبی امور علامہ سید حامد سعید کاظمی، دربار عالیہ حضرت خواجہ فرید ؒ کے سجادہ نشین خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے شعبہ علوم اسلامیہ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد سلطان شاہ ، پروفیسر کنور سلطان، جماعت اہلسنت پنجاب کے صوبائی ناظم اعلی علامہ حافظ محمد فاروق خان سعیدی، مذہبی سکالر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری نے خطاب جبکہ تلاوت پاک قاری عبد الغفار نقشبندی، قاری حق نواز، ہدیہ نعت حمید نواز عاصم، احمد نواز عصیمی، غلام شبیر قادری، قاری محمد سعید، منیر حسین ہاشمی نے پیش کیا جبکہ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی مخدوم زادہ زین حسین قریشی،ایم این اے ملک عامر ڈوگر، وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی حاجی جاوید اختر انصاری خواجہ سلیمان صدیقی، پی ایچ اے کے چیئرمین علی اکبربھٹی، ایم ڈی اے کے چیئرمین رانا عبد الجبار بھی موجود تھے مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ آپ جس عقیدے سے یہاں آئے ہیں یقیناًکچھ حاصل کرنے آئے ہیں روح کی غذا کے لئے آئے ہیں اگر کچھ پانا چاہتے ہیں تو جو فیض یہاں سے بٹے گا اس میں سے آپ کو یہاں سے ضرور آپ کو حصہ ملے گا اللہ تعالی آپ کی حاضری قبول فرمائے ا صلاحی جماعت تنظیم العارفین کے مرکزی سیکریٹری جنرل و مسلم انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین صاجزادہ سلطان احمد علی نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ بخیل کبھی صوفی نہیں ہوتا اور صوفی کبھی بخیل نہیں ہوتا یہ آستانے فیوض و برکات کا محور ہیں سلسلہ سہروردیہ کی جو علمی خدمات ہیں وہ کبھی بھی فراموش نہیں کی جاسکیں گی اور آپ ان آستانوں کی عظیم روایات کے امین ہیں جو روشنیوں کو زندہ رکھے ہوئے ہیں سابق وفاقی وزیر مذہبی امور علامہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا کہ میلے من لے کر آئے ہیں اور صاف ہو کر یہاں سے جائیں گے جب بندہ ان آستانوں پر حاضر ہوتا ہے تو رحمتوں سے حصہ ضرور مل جاتا ہے دربار عالیہ حضرت خواجہ فرید ؒ کے سجادہ نشین خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ نے کہا کہ اولیاء اللہ کی تعلیمات سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا بندوق سے نہیں اسی لئے حکومت کو چاہیئے کہ وہ اولیاء اللہ کی تعلیمات کو عام کرے اسلام کا جو چہرہ دنیا کے سامنے پیش کیاجارہا ہے وہ اسلام کا چہرہ نہیں ہے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے شعبہ علوم اسلامیہ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد سلطان شاہ نے کہا کہ اگر کوئی ڈھونڈے والا کوشش کرے تو ڈھونڈنے سے بہت کچھ مل جاتا ہے اولیاء اللہ نے اپنی تعلیمات سے دینی و فنی تعلیم کو عام کیااور اس سلسلے میں حضرت شاہ رکن الدین عالم ؒ ملتانی نے مدرسہ بہائیہ کی بنیاد رکھی جہاں سے دینی و فنی تعلیم حاصل ہو تی تھی جماعت اہلسنت پنجاب کے صوبائی ناظم اعلی علامہ حافظ محمد فاروق خان سعیدی نے کہا کہ مزارات پر حاضری نبی کریم ؒ کی سنت ہے قبروں پر جانا بدعت نہیں ہے نبی کریم ؐ جنت البقیع میں قبروں پر حاضری کے لئے جاتے تھے ہمیں اولیاء اللہ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا چاہیئے کیونکہ اولیاء اللہ نے دین اسلام کا حقیقی چہرہ دنیا کے سامنے پیش کیا اور تعلیمات نبوی ؐ پر عمل پیرا ہو کر لاکھوں غیر مسلموں کو مسلمان کیا ۔
شاہ محمود