لاہور میں ڈانس پارٹیوں میں منشیات بیچنے والا گروہ گرفتار

لاہور میں ڈانس پارٹیوں میں منشیات بیچنے والا گروہ گرفتار
لاہور میں ڈانس پارٹیوں میں منشیات بیچنے والا گروہ گرفتار

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس نے ڈانس پارٹیوں میں منشیات فراہم کرنے والا 7 رکنی گروہ گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈانس پارٹیوں میں منشیات سپلائی کر نے والا سات رکنی گروہ گرفتار کرلیا ہے جس میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ایس پی سٹی معاذ ظفر کے مطابق ملزمان نے تعلیمی اداروں کے اطراف میں بھی منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 43 لاکھ سے زائد مالیت کی مختلف منشیات اور نشہ آور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

مزید : اہم خبریں /علاقائی /پنجاب /لاہور