مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ 2 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ 2 کشمیری شہید
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ 2 کشمیری شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن) قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے کلگام میں فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
تفصیلات کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت جاری رکھتے ہوئے ضلع کلگام میں 2 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔
کشمیری خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر فورسز نے بے دریغ گولیاں برسا دیں جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران 7 کشمیریوں کو گرفتار کرلیا تھا۔