جعلی مقابلے میں نقیب کی موت کو ایک سال ہوگیا

جعلی مقابلے میں نقیب کی موت کو ایک سال ہوگیا
جعلی مقابلے میں نقیب کی موت کو ایک سال ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں جعلی پولیس مقابلے میں نقیب اللہ محسود کی موت کو ایک سال گزر گیا تاہم کیس کو اب تک حتمی انجام تک نہیں پہنچایا جاسکا۔


نقیب اللہ سمیت چار افراد کو کراچی میں دہشت گرد قرار دےکر پولیس نے مار دیا تھا،اس واقعے کے بعد نقیب کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو یہ ہائی پروفائل کیس کی شکل اختیار کر گیا۔

واقعے کا سپریم کورٹ نے نوٹس لیا اور بہت طاقتور سمجھے جانے والے سابق ایس ایس پی راو انوار کو نہ صرف عہدے سے ہٹایا بلکہ نام بھی ای سی ایل میں شامل کیا گیا۔