جوہانسبرگ ٹیسٹ: جنوبی افریقا آج 135 رنز سے اننگز آگے بڑھائے گا

جوہانسبرگ ٹیسٹ: جنوبی افریقا آج 135 رنز سے اننگز آگے بڑھائے گا
جوہانسبرگ ٹیسٹ: جنوبی افریقا آج 135 رنز سے اننگز آگے بڑھائے گا

  

جوہانسبرگ(ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقی ٹیم پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل 135 رنز سے دوبارہ شروع کرے گی۔

جوہانسبرگ ٹیسٹ کے دوسرے روز میزبان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 5 وکٹوں پر 135 رنز بنائے تھے، ہاشم آملہ 42 اور کوائنٹن ڈی کوک 34 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔جنوبی افریقا کو پاکستان کےخلاف 212 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 185 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی اور اس سے قبل جنوبی افریقا کی ٹیم پہلی اننگز میں 262 رنز بناسکی تھی۔

مزید : کھیل