فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملہ پر کسی نے رابطہ نہیں کیا،رانا ثنا اللہ

فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملہ پر کسی نے رابطہ نہیں کیا،رانا ثنا اللہ
فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملہ پر کسی نے رابطہ نہیں کیا،رانا ثنا اللہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر کسی نے رابطہ نہیں کیا،رابطہ ہواتو اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مشترکہ لائحہ عمل بنایا جائے گا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے صحافی کے سوال ”کیا عمران خان کو سابق وزیراعظم نوازشریف کی طرح خودبات چیت کرنی چاہئے “کے جواب میں کہا کہ یہ نوازشریف جیسے نہیں ہو سکتے ان کا کوئی کوئی حال نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ سال میں تیسرابجٹ ظلم کے مترادف ہے ،سنا ہے حکومت بھارتی ٹیکسز لگانے جا رہی ہے ،منی بجٹ سے مسائل پیدا ہوں گے ن لیگ اس کی مخالفت کرے گی ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد