بھکر، گھر میں گھس کر خاتون کو کمسن بھتیجے،بھتیجی سمیت قتل کردیا گیا

بھکر، گھر میں گھس کر خاتون کو کمسن بھتیجے،بھتیجی سمیت قتل کردیا گیا
بھکر، گھر میں گھس کر خاتون کو کمسن بھتیجے،بھتیجی سمیت قتل کردیا گیا

  

بھکر(ویب ڈیسک)بھکر میں تہرے قتل کی واردات، نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر خاتون کو کمسن بھتیجے بھتیجی سمیت قتل کردیا ۔

بتایا گیا ہے کہ بھکر کے نواحی علاقہ رضائی شاہ شمالی میں نواز نامی شخص کی 35سالہ بیوی عزیزاں، پانچ سال کا بھتیجامحمد عابد اور 6سالہ بھتیجی رافعہ بی بی گھر پر اکیلے موجود تھے، نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر قتل کیا اور فرار ہوگئے۔ بازار گیا ہوا نواز گھر پہنچا تو تینوں مردہ حالت میں پائے گئے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق اطلاع پر ڈی پی او بھکر ، ایس ڈی پی او صدر بھکر اور ایس ایچ او صدر بھکر موقع پر پہنچ گئے۔ ابتدائی طور پر قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں تاہم نعشوں کا پوسٹ مارٹم، فرانزک کیلئے شواہد اور تفتیش کا عمل ڈی پی او بھکر کے زیر نگرانی شروع کردیا گیا ہے۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /پنجاب /بھکر