پی آئی اے کاعملے سمیت ویٹ لیز پرطیارے حاصل کرنے کا فیصلہ

پی آئی اے کاعملے سمیت ویٹ لیز پرطیارے حاصل کرنے کا فیصلہ
پی آئی اے کاعملے سمیت ویٹ لیز پرطیارے حاصل کرنے کا فیصلہ

  

لاہور (ویب ڈیسک)پی آئی اے انتظامیہ کا غیر ملکی کریو کے ساتھ ویٹ لیز پر طیارے حاصل کرنے کا فیصلہ، فی گھنہ کے حساب سے ادائیگی کی جائیگی۔

روزنامہ جنگ  کا کہنا ہے کہ چھ ماہ کے لئے ویٹ لیز پر ممکنہ چار طیاروں کے حصول کے لئے اشتہار جاری کیا گیا ہے۔ ویٹ لیز ڈیل میں فی طیارہ فی گھنٹہ کے حساب سے ادائیگیاں کی جائیں گی جس میں طیارے کی دیکھ بھال ،انشورنس اور تعینات کریو کی تنخواہ شامل ہیں،سابقہ حکومت کے دور میں سب سے زیادہ ڈرائی لیز طیارے حاصل کئے گئے۔فی طیارہ 2200 ڈالر فی گھنٹہ کرائے کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا رہا تھا۔

مزید : بزنس