چندمجرمانہ ذہنیت کے لوگ میرے ساتھ تصاویر بناکرسوشل میڈیا پرڈال رہے ہیں،شہریار آفریدی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ چندمجرمانہ ذہنیت کے لوگ میرے ساتھ تصاویر بناکرسوشل میڈیا پرڈال رہے ہیں،عام سیاسی ورکرہوں،کسی کواپنے ساتھ تصاویربنانے سے نہیں روک سکتا،دوران مہم کوئی میرے ساتھ تصویربناکراستعمال کررہاہے تواس سے میراتعلق نہیں۔
وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کےخلاف مہم میں وزیراعظم عمران خان کی پشت پناہی حاصل ہے،اسلام آبادسمیت ملک بھرمیں منشیات کےخلاف مہم میں نے خودشروع کی، چندمجرمانہ ذہنیت کے لوگ میرے ساتھ تصاویر بناکرسوشل میڈیا پرڈال رہے ہیں،عام سیاسی ورکرہوں،کسی کواپنے ساتھ تصاویربنانے سے نہیں روک سکتا،دوران مہم کوئی میرے ساتھ تصویربناکراستعمال کررہاہے تواس سے میراتعلق نہیں۔میں نے ان لوگوں پر ہاتھ ڈالا ہے اس لئے یہ لوگ میری شہرت کونقصان پہنچارہے ہیں۔
شہریار آفریدی کا کہناتھا کہ میرااورعمران خان کاوژن ہے کہ ملک کوڈرگ فری بناناہے،منشیات کی روک تھام کیلئے سڑکوں، بسوں، مساجد میں جاکرآگاہی مہم چلارہاہوں۔