پنجاب پی اے سی کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات کا دوسرادور طے،بدھ کو بیٹھک ہو گی

پنجاب پی اے سی کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات کا دوسرادور طے،بدھ ...
پنجاب پی اے سی کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات کا دوسرادور طے،بدھ کو بیٹھک ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب پی اے سی کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات کا دوسرادورطے پا گیا،پنجاب حکومت اور اپوزیشن کی قائمہ کمیٹیوں کے معاملے پر بیٹھک بدھ کو ہو گی،مذاکرات میں حمزہ شہبازکو چیئرمین پی اے سی بنانے کا معاملہ زیر غور آئے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پروڈکشن آرڈرکے معاملے پرحکومت اوراپوزیشن میں پیشرفت ہو ئی ہے،پروڈکشن آرڈرکے اختیار کی ترمیم اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے ،اسمبلی رولزمیں ترمیم کوکل ایوان سے منظورکرایاجائےگا ،ترمیم کے بعدقانون فوری نافذالعمل ہوگا،سپیکرپنجاب اسمبلی کوبھی پروڈکشن آرڈرکااختیارہوگا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ سلمان رفیق کوایوان میں لانے کی درخواست کرسکے گی،خواجہ سلمان رفیق کیلئے رواں سیشن میں ہی پروڈکشن آرڈرجاری ہوگا ۔
اس کے علاوہ قائمہ کمیٹیوں کے ارکان کی تعدادبڑھانے کافیصلہ کیا تھا،پی اے سی اوراستحقاق کمیٹی ارکان کی تعداد 14سے 17کرنے کافیصلہ کیا گیا ،ترمیم پنجاب اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ دیگرقائمہ کمیٹی ارکان کی تعداد 10سے 11کرنے کافیصلہ کیا ہے۔