شاہ رخ خان کی اہلیہ نے اپنی 25 سالہ کامیاب شادی شدہ زندگی کا راز بتادیا

شاہ رخ خان کی اہلیہ نے اپنی 25 سالہ کامیاب شادی شدہ زندگی کا راز بتادیا
شاہ رخ خان کی اہلیہ نے اپنی 25 سالہ کامیاب شادی شدہ زندگی کا راز بتادیا

  

ممبئی(ویب ڈیسک)  بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے اپنی 25 سالہ شادی شدہ کامیاب زندگی کاراز بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اور شاہ رخ کبھی جھگڑا نہیں کرتے جب کہ شاہ رخ انہیں خوش رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔

بالی ووڈ کے رومینٹک ہیرو شاہ رخ خان کروڑوں لڑکیوں کے دلوں پر تو حکمرانی کرتے ہی ہیں اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنی اہلیہ گوری خان کے دل کے بھی کنگ ہیں۔ شاہ رخ اورگوری کا شمار بالی ووڈ کی خوشحال جوڑیوں میں ہوتا ہے جو پچھلے 25 سال سے کامیاب شادی شدہ زندگی گزاررہے ہیں۔

ماضی میں دئیے گئے ایک انٹرویو کے دوران گوری خان نے اپنی کامیاب شادی کا راز بتاتے ہوئےکہاتھا کہ شاہ رخ خان ان سے اور اپنے تینوں بچوں سے بے حد پیار کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ شاہ رخ انہیں غصہ کرنے کی کوئی وجہ ہی نہیں دیتے اس لیے ان کے درمیان کبھی جھگڑا نہیں ہوتا۔

مزید : تفریح