جوہانسبرگ ٹیسٹ کے دوران میدان پر شہد کی مکھیوں نے حملہ کردیا

جوہانسبرگ ٹیسٹ کے دوران میدان پر شہد کی مکھیوں نے حملہ کردیا
جوہانسبرگ ٹیسٹ کے دوران میدان پر شہد کی مکھیوں نے حملہ کردیا

  

لاہور (ویب ڈیسک) جوہانسبرگ ٹیسٹ کے دوران میدان پر شہد کی مکھیوں کا حملہ،حملے کے باعث دوسرے روز کا کھیل متعدد مرتبہ روکنا پڑا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جوہانسبرگ میں کھیلے جا رہے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب شہد کی مکھیوں نے میدان پر حملہ کر دیا۔شہد کی مکھیوں نے ایک سے زائد مرتبہ میدان پر حملہ کیا، جس کے باعث کھیل میں کئی مرتبہ خلل پیدا پوا۔گرین شرٹس کے کھلاڑی حملہ آور مکھیوں سے بچنے کی کوشش کرتے رہے ‘کپتان سرفرازا حمد نے فیلڈ امپائرز سے بھی شکایت کی ۔

روزنامہ نوائے وقت کے مطابق پروٹیز بلے باز بھی پاکستانی کھلاڑیوں سے مکھیوں کے حوالے سے بات چیت کرتے رہے  تاہم مکھیوں کے غائب ہونے کے بعد میچ دوبارہ سے شروع کر دیا جاتا ۔ کسی کھلاڑی یا شائق کے زخمی ہونے کی خبر نہیں ہے ۔

مزید : کھیل