شہباز اور حمزہ کیخلاف نیا کیس، ہنڈی کے ذریعے کروڑوں کی منتقلی کا الزام

شہباز اور حمزہ کیخلاف نیا کیس، ہنڈی کے ذریعے کروڑوں کی منتقلی کا الزام
شہباز اور حمزہ کیخلاف نیا کیس، ہنڈی کے ذریعے کروڑوں کی منتقلی کا الزام

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف ہنڈی کے ذریعے کروڑوں روپے منتقلی کے الزام پر مبنی ایک اور کیس تیار ہو گیا۔ نیب حکام نے کئی افراد کے بیانات ریکارڈ کر لئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے شریف خاندان کےخلاف ایک اور کیس کی تیاری شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق شہبازشریف ،حمزہ شہباز اور سلمان شہبازپر ہنڈی کے ذریعے کروڑوں روپے منتقلی کاالزام ہے۔نیب حکام نے کئی افراد کے بیانات بھی ریکارڈ کر لئے۔ نیب پہلے ہی شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کر رہا ہے۔ ہنڈی کے ذیعے کروڑوں روپے کی منتقلی کے انکشاف کے بعد کیس کی تحقیقات مزید تیز کردی گئی ہیں۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں جن کے اس عہدے کےخلاف وزیرریلوے شیخ رشید نے سپریم کورٹ جانے کا اعلان بھی کررکھا ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور