آئی سی سی کو بھارتی باؤلر کا ایکشن بھی مشکوک نظر آ ہی گیا، شکایت ملنے پر کیا فیصلہ کیا؟ ناقابل یقین خبر آ گئی

آئی سی سی کو بھارتی باؤلر کا ایکشن بھی مشکوک نظر آ ہی گیا، شکایت ملنے پر کیا ...
آئی سی سی کو بھارتی باؤلر کا ایکشن بھی مشکوک نظر آ ہی گیا، شکایت ملنے پر کیا فیصلہ کیا؟ ناقابل یقین خبر آ گئی

  

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی کھلاڑی امباتی رائیڈو کا باﺅلنگ ایکشن مشکوک قرار دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امباتی رائیڈو کا باﺅلنگ ایکشن بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان سڈنی میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کے بعد رپورٹ ہوا جس میں بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ میچ آفیشلز کی جانب سے بھارتی ٹیم انتظامیہ کو دی گئی میچ رپورٹ میں امباتی رائیڈو کے باﺅلنگ ایکشن پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا گیا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ باﺅلنگ ایکشن رپورٹ ہونے کے بعد امباتی رائیڈوکو 14 روز کے اندر اپنے باﺅلنگ ایکشن کو باضابطہ ٹیسٹ کرانا ہو گا تاہم اس دوران وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں باﺅلنگ کرتے رہیں گے۔

مزید : کھیل