سٹیو سمتھ کے پی ایس ایل سے باہر ہونے پر علی ترین کی کیا حالت ہے؟ ایسا پیغام جاری کر دیا کہ آپ بھی ہنسی نہ روک پائیں گے

سٹیو سمتھ کے پی ایس ایل سے باہر ہونے پر علی ترین کی کیا حالت ہے؟ ایسا پیغام ...
سٹیو سمتھ کے پی ایس ایل سے باہر ہونے پر علی ترین کی کیا حالت ہے؟ ایسا پیغام جاری کر دیا کہ آپ بھی ہنسی نہ روک پائیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سب سے مہنگی فرنچائز ملتان سلطانز کوٹورنامنٹ شروع ہونے سے قبل اس وقت شدید دھچکا لگا جب آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ کہنی کی انجری کے باعث ان فٹ ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے سالانہ 5.21 ملین کی ریزرو پرائس پر فرنچائز خریدی ہے جو سٹیو سمتھ کی وجہ سے خاصے پرجوش تھے تاہم اب وہ ٹورنامنٹ کا حصہ نہیں رہے جن کے متبادل کھلاڑی کا اعلان تو ڈرافٹ کے بعد کر ہی دیا جائے گا لیکن اس حوالے سے علی ترین کے کیا جذبات ہیں؟ جان کر آپ بھی ہنس دیں گے۔

علی ترین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سٹیو سمتھ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”کس نے نظر لگائی ہے؟ بتاؤ۔۔۔“

علی ترین نے اپنی ٹویٹ میں ’نظر لگانے‘ کی بات یقینا مذاق میں کی ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین بھی اس ٹویٹ کا بھرپور لطف اٹھانے میں مصروف ہیں اور ساتھ ہی ساتھ مفید مشورے بھی دے رہے ہیں کہ سٹیو سمتھ کے متبادل کے طور پر کس کھلاڑی کو منتخب کرنا چاہئے۔

مزید : کھیل