سندھ کی سیاسی صورتحال میں ایک بار پھر ہلچل،وزیراعظم عمران خان اور وزیر اطلاعات فواد چودھری کا دورہ سندھ شیڈول

سندھ کی سیاسی صورتحال میں ایک بار پھر ہلچل،وزیراعظم عمران خان اور وزیر ...
سندھ کی سیاسی صورتحال میں ایک بار پھر ہلچل،وزیراعظم عمران خان اور وزیر اطلاعات فواد چودھری کا دورہ سندھ شیڈول

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ کی سیاسی صورتحال میں ایک بار پھر ہلچل پیداہو گئی،وزیراعظم عمران خان اور وزیر اطلاعات فواد چودھری کا دورہ سندھ کا شیڈول طے پا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم سے پہلے فوادچودھری سندھ کا دو روزہ کریں گے ،فواد چودھری 15 ،16 جنوری کو سندھ میں اہم سیاسی ملاقاتیں کریں گے ،وزیراعظم عمران خان بھی 25 جنوری کو ایک روزہ دورے پر سندھ جائیں گے،وزیراعظم ہم خیال جماعتوں کی اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے ۔

وزیراعظم عمران خان کو گھوٹکی کی کے دورے کی دعوت علی گوہرمہر نے دی ۔وزیراعظم عمران خان دورہ سندھ میں پارٹی امور کا جائزہ لیں گے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد