کوہ پیما بلند ترین برف کے پہاڑ پر شدید زخمی ہونے کے بعد پھنس گیا اس کے بعد ہیلی کاپٹر کے پائلٹ نے ایسے طریقے سے اسے نکال لیا کہ پوری دنیا ویڈیو دیکھ کر ششدر رہ گئی

کوہ پیما بلند ترین برف کے پہاڑ پر شدید زخمی ہونے کے بعد پھنس گیا اس کے بعد ...
کوہ پیما بلند ترین برف کے پہاڑ پر شدید زخمی ہونے کے بعد پھنس گیا اس کے بعد ہیلی کاپٹر کے پائلٹ نے ایسے طریقے سے اسے نکال لیا کہ پوری دنیا ویڈیو دیکھ کر ششدر رہ گئی

  

پیرس(ڈیلی پاکستان آن لائن )فرانس میں واقع پہاڑی سلسلے ” فرانچ الپس“میں ایک نوجوان کوہ پیما گھٹنے میں چوٹ لگنے سے برف کے پہاڑ پر پھنس گیا تاہم جس کے بعد ہیلی کاپٹر کے پائلٹ نے اس شخص کو وہاں سے نکالا وہ قابل دید ہے اور اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق فرانس میں کوہ پیما پہاڑی پر زخمی ہونے کے باعث پھنس گیا جبکہ وہاں موسم بھی تیزی کے ساتھ تبدیل ہو رہا تھا اور مزید سخت ہوتا جارہاتھا تاہم اس نے مدد طلب کی اور ایک ہیلی کاپٹر اس کو وہاں سے نکالنے کیلئے پہنچا ۔

ہیلی کاپٹر کے پائلٹ نے چند سکینڈ میں لڑکے کوریسکیو کرنے کیلئے پلان تشکیل دیا اور اپنی پیشہ وارانہ مہات کا استعمال کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر کو عین ڈرامائی انداز میں ہوا میں معلق کرتے ہوئے نوجوان کو وہاں سے نکال لیا ۔

پائلٹ ہیلی کاپٹر کو برف کی ڈھلوان انتہائی قریب لے گیا اور اس کا اگلا حصہ یعنی ناک وہ برف سے چند انچ ہی فاصلے پر تھی جبکہ ہیلی کاپٹر کے پرَ برف سے سینٹی میٹر کی دوری پر تھے جبکہ وہ برف سے تقریب ایک فٹ ہی اوپر ہوا میں معلق تھا ۔

ہیلو میں سے ایک نوجوان اترا اور اس نے طوفان جیسی تیزی کے ساتھ نوجوان کو رسی کے ساتھ باندھا اور جیسے ہی اس نے پائلٹ کو سگنل دیا تو اس نے ہیلی کاپٹر کی پرواز بھر لی اور اسے لے کر نکل گیا ۔

بہادر پائلٹ کا نام ”لیفٹیننٹ ژان فرانسوا جینڈر میئر“ ہے ، ان کا کہناتھا کہ ہم باقاعدگی سے اس کی مشق کرتے ہیں لیکن اس شاندار طریقے سے نہیں ، یہ مشن مکمل کرنے کیلئے وقت بہت ہی کم تھا کیونکہ پہاڑ پر موسم تیزی کے ساتھ تبدیل ہو رہا تھا ۔

ان کا کہناتھا کہ اور اگر ہمیں چند منٹ کی تاخیر ہو جاتی تو آپریشن روکنا پڑنا تھا تاہم ہم نے کوہ پیما کو بحفاطت وہاں سے نکالا اور قریبی ہسپتال منتقل کیا ۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : ڈیلی بائیٹس