قرضوں کے باوجودہم نے ملک چلایااگرآپ نہیں چلاسکتے توحکومت چھوڑدیں،مصدق ملک

قرضوں کے باوجودہم نے ملک چلایااگرآپ نہیں چلاسکتے توحکومت چھوڑدیں،مصدق ملک
قرضوں کے باوجودہم نے ملک چلایااگرآپ نہیں چلاسکتے توحکومت چھوڑدیں،مصدق ملک

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت کی آمرانہ پالیسیوں سے لوگ بےروزگارہورہے ہیں،قرضوں کے باوجود ہم نے ملک چلایااگرآپ نہیں چلاسکتے توحکومت چھوڑدیں،ہمارے دورمیں قرض حرام اور ان کاقرض حلال ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ منی بجٹ عوامی بجٹ ہوناچاہئے،ہم نے ترقی کی رفتار 5اعشاریہ 8فیصد پرچھوڑی،آپ نے 14ارب صحت کا بجٹ کاٹا تھا واپس کریں،حکومت نے بجلی اورگیس کے ٹیرف بڑھائے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک کی سڑک جہاں سے گزری لوگوں کوروزگارملا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور