وزیراعلیٰ پنجاب نے جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ کیلئے سمری کی منظوری دے دی

وزیراعلیٰ پنجاب نے جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ کیلئے سمری کی منظوری دے دی
وزیراعلیٰ پنجاب نے جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ کیلئے سمری کی منظوری دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ کیلئے سمری کی منظوری دے دی، سیکرٹریٹ کیلئے 50کروڑ 8 لاکھ 62 ہزار 424 روپے مختص کرنے کی تجویز دے دی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ کے فنڈز میں تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں 23 کروڑ 90 لاکھ اور آپریٹنگ اخراجات کیلئے 21 کروڑ 18 لاکھ مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ افسران کیلئے 1300 سی سی 8 گاڑیاں اور 1000 ہزار سی سی 13 گاڑیاں خریدی جائیں گی۔
پنجاب حکومت نے امتحانی مراکز ملتان کے قریب 9 کنال 1 مرلہ اراضی بھی حاصل کر لی ہے، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کےلئے پی اینڈ ڈی بورڈ تشکیل دیا جا چکا ہے، جنوبی پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کیلئے بورڈ 18 افسران پر مشتمل ہو گا۔ بورڈ کا سربراہ ممبر پی اینڈ ڈی جنوبی پنجاب ہو گا۔