نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم ، چھوٹے گھر بنانے کیلئے حکومت کا طلبا اور آرکیٹیکٹ کی مدد لینے کا فیصلہ
لاہور(ویب ڈیسک)نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم میں چھوٹے گھروں کو بنانے کیلئے حکومت نے طلبا اور آرکیٹیکٹ کی مدد لینے کا فیصلہ کرلیا۔
روزنامہ 92 نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے چھوٹے گھروں کے ماڈلز بنانے کیلئے مقابلہ منعقد کروانے کا فیصلہ کیا ہے ، اس پوسٹر مقابلے میں سرکاری اور نجی یونیورسٹیز کے طلبا بھی حصہ لے سکیں گے ، بہترین ماڈل پیش کرنے والے کو انعام سے بھی نوازا جائے گا۔ حکومت کی جانب سے مقابلے میں شرکت کیلئے تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کو دعوت عام دی جائے گی ہے ۔
اس مقابلے میں حکومت طلبا سے یہ تجاویز لے گی کہ کم آمدنی والوں کیلئے تین، چار اور پانچ مرلے کے گھر کیسے ہونے چاہیئے ، اس میں کیا کیا سہولتیں ہونی چاہیئں اور یہ گھر کتنی لاگت میں بننا چاہیئے ۔مقابلہ کی تاریخ اور مقام کا اعلان جلد متوقع ہے ۔