”میں ریٹائرمنٹ کے بعد یہ کام کروں گا“ چیف جسٹس نے سب سے بڑا اعلان کر دیا

”میں ریٹائرمنٹ کے بعد یہ کام کروں گا“ چیف جسٹس نے سب سے بڑا اعلان کر دیا
”میں ریٹائرمنٹ کے بعد یہ کام کروں گا“ چیف جسٹس نے سب سے بڑا اعلان کر دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیف جسٹس ثاقب نثار 17 جنوری کو عہدے سے ریٹائر ہونے جارہے ہیں جس کے بعد جسٹس آصف سعید کھوسہ حلف اٹھائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق صحافیوں کے وفد نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے ملاقات کی ہے جس دوران وفد کی جانب سے چیف جسٹس کو خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس کاکہناتھا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد مفت قانونی مشورے فراہم کروں گا ۔

ان کا کہناتھا کہ پاکستان کی بہتری کیلئے سمت طے کر دی ہے اور پاکستان کو ہم سب نے مل کر آگے لے جاناہے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی