جوہانسبرگ ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کی پوزیشن مضبوط، پاکستان پر وائٹ واش کے بادل گہرے ہو گئے

جوہانسبرگ ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کی پوزیشن مضبوط، پاکستان پر وائٹ واش کے بادل ...
جوہانسبرگ ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کی پوزیشن مضبوط، پاکستان پر وائٹ واش کے بادل گہرے ہو گئے

  

جوہانسبرگ (ڈیلی پاکستان آن لائن )جنوبی افریقہ کے بلے بازوں نے مار مار کر پاکستانی باولرز کا بھرکس نکال دیا ہے اور 7 وکٹوں کے نقصان پر 233 رنز بنا لیے ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 310 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مجموعی طور پر 262 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جس میں مرکرام 90 رنز کے ساتھ سرفہرستے رہے جبکہ برائن نے 49 ، ہاشم آملہ اور زبیر حمزہ نے 41 ، 41 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ اس کے علاوہ ڈی کاک نے 18 رنز بنائے ۔پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے تین ، محمد عامر ، محمد عباس ، حسن علی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اسد شفیق نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔

اس کے بعد پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ کی جانب سے بنائے گئے 262 رنز کیخلاف میدان میں اتری اور ایسی بیٹنگ کی پاکستانی شائقین کرکٹ غصے سے لال پیلے ہو گئے ، پاکستان کی پوری ٹیم مجموعی طور پر 185 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی اور 77 رنز کے خسارے کا سامنا رہا ۔پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز کپتان سرفراز احمد نے بنائے ، انہوں نے نصف سینچری مکمل کی تاہم ان کے علاوہ کوئی اور کھلاڑی 50 رنز بنانے میں کامیاب نہیں ہوا ۔ بابر اعظم 49 اور امام الحق نے 43 رنز کی اننگ کھیلی ۔

مزید : کھیل