جوہانسبرگ ٹیسٹ، جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کیلئے 381 رنز کا ہدف دیدیا

جوہانسبرگ ٹیسٹ، جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کیلئے 381 رنز کا ہدف دیدیا
جوہانسبرگ ٹیسٹ، جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کیلئے 381 رنز کا ہدف دیدیا

  

جوہانسبرگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقہ کی ٹیم دوسری اننگز میں 303 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی جس کے بعد قومی ٹیم کو جیت کیلئے 381 رنز کا ہدف ملا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میزبان ٹیم نے تیسرے روز 5 وکٹوں پر 135 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تو ہاشم آملہ 42 اور کوینٹن ڈی کوک 34 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ہاشم آملہ کی اننگز کا خاتمہ 70 رنز پر ہوا جس کے بعد بیٹنگ کیلئے آنے والے ٹیمبا باووما 14 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ کوینٹن ڈی کوک نے شاندار کھیل پیش کیا اور ایک چھکے اور 18 چوکوں کی مدد سے 129 رنز کی اننگز کھیلی۔ ویرنون فلینڈر 14، کاگیسو ربادا 21 اور اولیور ایک سکور بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف اور شاداب خان نے 3،3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور محمد عامر نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حسن علی اور محمد عباس نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز میں 262 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستان کرکٹ ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 185 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی تھی۔

مزید : کھیل