سرفراز احمد نے وہ ریکارڈ لگادیا جو شاید کئی سال تک نہ ٹوٹ سکے

سرفراز احمد نے وہ ریکارڈ لگادیا جو شاید کئی سال تک نہ ٹوٹ سکے
 سرفراز احمد نے وہ ریکارڈ لگادیا جو شاید کئی سال تک نہ ٹوٹ سکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جوہانسبرگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ایک ٹیسٹ میچ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے کا قومی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین جاری ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کیلئے 381 رنز کا ہدف دے دیا۔ پاکستانی باﺅلرز نے شاندار باﺅلنگ کی تو کپتان سرفراز احمد نے بھی وکٹوں کے پیچھے خوب شکار کیے۔ انہوں نے 10 بلے بازوں کے کیچ تھام کر نیا قومی ریکارڈ قائم کردیا۔ ان سے پہلے پاکستان کی جانب سے راشد لطیف اور کامران اکمل نے وکٹوں کے پیچھے ایک ہی ٹیسٹ میچ میں 9، 9 شکار کیے تھے۔
سرفراز احمد نے دونوں اننگزوں کے دوران پانچ پانچ کھلاڑیوں کے کیچ پکڑے ۔ پہلی اننگز میں انہوں نے اوپنرز مارکرم اور ایلگر کا شکار کیا جبکہ زبیر حمزہ، باووما اور ربادا بھی سرفراز احمد کا شکار بنے۔ دوسری اننگز میں بھی سرفراز احمد نے دونوں اوپنرز مارکرم اور ایلگر کے کیچز پکڑے۔ انہوں نے ہاشم آملہ ، باووما اور اولیور کے کیچز پکڑ کر ایک میچ میں 10 کیچ پکڑنے کا ریکارڈ قائم کیا۔

مزید :

کھیل -