آسٹریلین کرکٹ ٹیم کاون ڈے سیریز کیلئے پاکستان آکر کھیلنے سے انکار

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کاون ڈے سیریز کیلئے پاکستان آکر کھیلنے سے انکار
آسٹریلین کرکٹ ٹیم کاون ڈے سیریز کیلئے پاکستان آکر کھیلنے سے انکار

  

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان میں آکر کھیلنے سے انکار کردیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے فیصلے سے متعلق پی سی بی کو آگادہ کردیا گیا ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ایک روزہ میچز کی سیریز کیلئے پی سی بی نے 2 ون ڈے کراچی یا لاہور میں کھیلنے کی تجویز دی تھی لیکن آسٹریلیا کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پانچوں ون ڈے میچز یو اے ای میں ہوں گے۔آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے پی سی بی سے کہا ہے کہ فی الحال دورہ ممکن نہیں ہے لیکن مستقبل میں پاکستان آکر کھیلیں گے۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم نے 1998 سے پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔

مزید : کھیل