پورا ملک وزیر اعظم کا ،کوئی فساد پھیلانے سندھ آیا تو آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے:مراد علی شاہ نے واضح کردیا

پورا ملک وزیر اعظم کا ،کوئی فساد پھیلانے سندھ آیا تو آہنی ہاتھوں سے نمٹیں ...
پورا ملک وزیر اعظم کا ،کوئی فساد پھیلانے سندھ آیا تو آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے:مراد علی شاہ نے واضح کردیا

  

سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پورا ملک وزیر اعظم کا ہے وہ جہاں چاہیں آجائیں جائیں لیکن کو ئی فساد پھیلانے سندھ میں آئے گا تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، چھوٹے موٹے فسادی کچھ نہیں کرسکیں گے ، ہم شرپسندوں سے مقابلہ کرچکے ہیں۔

جیونیوز کے مطابق سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وز یر اعلیٰ سندھ کا کہناتھ کہ جب تک پارٹی قیادت اور عوام چاہیں گے، سندھ حکومت قائم رہے گی اور میں وزیراعلیٰ رہوں گا، ای سی ایل میں نام ہونے پر مجھے کوئی فکر اور پرواہ نہیں، ہمیں عدالتوں پر پورا یقین ہے کہ ریلیف دیا جائیگا ۔ انہوں نےکہا کہ کہ صوبے میں کسی کے آنے پر پابندی نہیں لگا رہے ، جو آرہے تھے وہ خود آتے آتے رک گئے، پورا ملک وزیراعظم کا ہے، جہاں چاہیں جا ئیں، یہ لوگ مجھے سرکاری دورے پر جانے سے نہیں روک سکتے اور میرا فی الحال کہیں جانے کا کوئی ارادہ بھی نہیں، البتہ حج اور کربلا سے بلاوا آیا تو پھر مجھے کوئی نہیں روک سکے گا ۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ فوجی عدالتوں کے حوالے سے پارٹی موقف سامنے آچکا ہے، سندھ حکومت نے پولیس اور فوج کی مدد سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا ، سندھ کے خلاف سازشیں کامیاب نہیں ہو سکتیں، اپوزیشن کا اکٹھا ہونا یا اتحاد بنانا پارٹی قیادت کا فیصلہ ہوتا ہے، ملک اور خاص کر سندھ کے عوام کاآصف زرداری پر یقین ہے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی