مدعی نے پولیس کی گاڑی میں بیٹھ کر ملزم کوقتل کردیا ، ایڈیشنل ایس ایچ او سمیت 4پولیس اہلکار گرفتار

مدعی نے پولیس کی گاڑی میں بیٹھ کر ملزم کوقتل کردیا ، ایڈیشنل ایس ایچ او سمیت ...
مدعی نے پولیس کی گاڑی میں بیٹھ کر ملزم کوقتل کردیا ، ایڈیشنل ایس ایچ او سمیت 4پولیس اہلکار گرفتار

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے علاقے بہادر آباد میں ملزم کی نشاندہی کیلئے آنے والے نہ پولیس موبائل میں بیٹھ کر پولیس کے سامنے ہی مطلوب ملزم کو قتل کر دیا۔

جیونیوز کے مطابق مدعی سہیل مغل درخشاں تھانے کے ایڈیشنل ایس ایچ او راجہ تنویز کے ہمراہ اپنی بیوی اور تین بیٹیوں کی بازیابی کا عدالتی حکم لے کر موبائل میں بیٹھ کر بہادر آباد کے علاقے شرف آباد میں رہائش پذیر منورعلی کے مکان پر آیا ،جب منور علی سے سامنا ہوا تو سہیل مغل نے پولیس موبائل سے نکل کر منور علی پر گولیاں برسا دیں جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

پولیس نے ملزم سہیل مغل کو جائے واردات سے گرفتار کرکے پستول ضبط کر لیا ہے ، پولیس کے مطابق ملزم سہیل مغل کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے گا جب کہ درخشاں تھانے کے پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی مجرمانہ غفلت کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

نیو ٹاون پولیس نے ایڈیشنل ایس ایچ او درخشاں سمیت 4 اہلکاروں کو حراست میں لے کر واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں ہیں۔

مزید : جرم و انصاف