فیاض الحسن چوہان کی چھٹی کرکے نیا وزیر اطلاعات کسے بنایا جارہا ہے؟ نام سامنے آگیا

فیاض الحسن چوہان کی چھٹی کرکے نیا وزیر اطلاعات کسے بنایا جارہا ہے؟ نام سامنے ...
فیاض الحسن چوہان کی چھٹی کرکے نیا وزیر اطلاعات کسے بنایا جارہا ہے؟ نام سامنے آگیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کو تبدیل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

نجی ٹی وی 24 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار صوبائی وزیر اطلاعات کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں اس لیے ان کی تبدیلی پر غور کیا جارہا ہے۔ فیاض الحسن چوہان کو کوئی اور وزارت دیے جانے کا امکان ہے جبکہ ان کی جگہ صمصام بخاری نئے وزیر اطلاعات پنجاب ہوسکتے ہیں۔

مزید : سیاست /علاقائی /پنجاب /لاہور /Breaking News /اہم خبریں