پاکستان کا آئین تھک چکاہے ،چھٹی پر بھیج دیا جائے :حسن نثار کا سعودی طرز پر وصولیاں کرنے کامشورہ

پاکستان کا آئین تھک چکاہے ،چھٹی پر بھیج دیا جائے :حسن نثار کا سعودی طرز پر ...
پاکستان کا آئین تھک چکاہے ،چھٹی پر بھیج دیا جائے :حسن نثار کا سعودی طرز پر وصولیاں کرنے کامشورہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار حسن نثار نے کہاہے کہ پاکستان کا آئین تھک چکاہے ، یہ کچھ نہیں کرچکا ، اس لئے آئین کو آرام دیا جائے اور کچھ دیر کیلئے چھٹی پر بھیج دیا جائے،اس کے بعد سعودی طرزپر وصولیاں کی جائیں۔

جیونیوز کے پروگرام”میرے مطابق“ میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہاہے کہ پاکستان کا آئین تھک چکاہے ، یہ کچھ نہیں کرسکا اوراپنے پاﺅں پر کھڑے ہونے کے قابل نہیں رہا، اس لئے آئین کو آرام دیا جائے اور کچھ دیر کیلئے چھٹی پر بھیج دیا جائے ۔اس کے بعد سعودی طرزپر وصولیاں کی جائیں ، میرا مقصد کسی کو سزا دینا نہیں ہے بلکہ قوم کا ساٹھ ستر فیصد ہی لوٹا ہوا پیسہ واپس آجائے تاکہ ہم کچھ سنبھل جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو پکی سڑک پر ڈال کر پھر سیاست سیاست کھیلنا ہے تو کھیلی جائے ، تحریک انصاف کی حکومت ناکام بھی ہوگئی تو کوئی قیامت نہیں آجائےگی ، دنیا چلتی رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مفروضہ غلط ہے کہ اگر ٹاپ مین ٹھیک ہو تو نظام ٹھیک ہوجائے گا، ہم کوپہلے اپنا ملک کو دیکھنا چاہئے ، لیاقت علی خان سے لیکر حسین شہیدر سہروردی اور پھر جو نیجو تک کوئی بھی خائن اور بد دیانت نہیں تھا، ایوب خان اور ضیاءالحق بھی خائن نہیں تھے ، ان سب کے باوجود یہ ملک کیوں گلتا سڑتا گیا ، یہ ایسا پروپیگنڈا تھا کہ ٹاپ مین کے ٹھیک ہونے سے ملک ٹھیک ہوتا ہے جس سے میرے جیسا بندہ بھی متاثر تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر دائیں بائیں اورنیچے سارے چور چکاراور گند بیٹھے ہیں تو ایک اکیلا آدمی کیا کرلے گا ؟ اس لئے ٹاپ مین کے ٹھیک ہونے سے ملک ٹھیک ہوجانے کا مفروضہ غلط ہے ۔

مزید : قومی