پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے لاہوراورملتان میں چلنے والی سپیڈوبسوں کا کرایہ بڑھانےپرغور شروع کر دیا

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے لاہوراورملتان میں چلنے والی سپیڈوبسوں کا کرایہ ...
پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے لاہوراورملتان میں چلنے والی سپیڈوبسوں کا کرایہ بڑھانےپرغور شروع کر دیا

  

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے لاہوراورملتان میں چلنے والی سپیڈوبسوں کا کرایہ بڑھانے پر غور شروع کردیا،سرکاری خزانے سے سبسڈی کا بوجھ کم کرنے کیلئے کرایہ بڑھانے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

اس سلسلے میں جنرل منیجر پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی عزیر شاہ کا کہنا ہے کہ کرائے میں اضافے سے متعلق ہم نے سروے کرایا جس میں مسافر 10 روپے اضافے پر متفق ہیں۔دوسری طرف پنجاب حکومت نے لاہور اور ملتان میں سپیڈو بس پر سفر کیلئے کارڈ کی شرط ختم کردی، شہری اب بیس روپے کرایہ ادا کرکے کسی بھی حصے میں جا سکیں گے۔ملتا ن شہر میں11 روٹس پر سپیڈو بسیں چلائی جارہی ہیں، کارڈ کی شرط ختم کرکے نئی حکومت نے شہریوں کا مطالبہ تو مان لیا مگر کارڈ رکھنے والوں کو اب بھی 5 روپے کی رعایت حاصل ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /ملتان