ملیر کی رہائشی نرس کے مبینہ اغوا کا ڈراپ سین

ملیر کی رہائشی نرس کے مبینہ اغوا کا ڈراپ سین
ملیر کی رہائشی نرس کے مبینہ اغوا کا ڈراپ سین

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)گلگت بلتستان کے ضلع غذر سے تعلق رکھنے والی ملیر  کراچی کی رہائشی خوش بخت نامی نرس کے مبینہ اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا، پولیس نے 4 جنوری سے لاپتہ نرس کا سراغ لگا لیا۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق لڑکی گھر سے ڈیوٹی کا کہہ کر نکلی اور قربان نامی لڑکے کے ساتھ ملتان چلی گئی۔انہوں نے بتایا کہ لڑکی نے اپنی مرضی سے قربان نامی نوجوان سے کورٹ میرج کرلی ہے، لڑکی نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا، میں نے پسند اور اپنی مرضی سے قربان نامی نوجوان سے شادی کی اورمیں اب اپنی ازداوجی زندگی میں خوش اور مطمئن ہوں اور واپس گھر جانا نہیں چاہتی۔ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ لڑکی کے مبینہ اغوا کا مقدمہ کراچی کے تھانہ سچل میں درج ہے،لڑکی کی تلاش میں کراچی پولیس پنجاب گئی اور سراغ لگایا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی