فواد چودھری اور فیاض الحسن چوہان کو تحریک انصاف کے سنجیدہ حلقوں کی تائید حاصل نہیں :سعد رسول کی رائے

فواد چودھری اور فیاض الحسن چوہان کو تحریک انصاف کے سنجیدہ حلقوں کی تائید ...
فواد چودھری اور فیاض الحسن چوہان کو تحریک انصاف کے سنجیدہ حلقوں کی تائید حاصل نہیں :سعد رسول کی رائے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سعد رسول نے کہاہے کہ دیکھنا یہ ہے کہ کیا فوادچودھری اور فیاض الحسن چوہان کا رویہ تحریک انصاف کی ترجمانی کررہاہے ؟ میرا نہیں خیال تحریک انصاف کے سنجیدہ حلقوں کو اس کی تائید حاصل ہے ، چیف جسٹس جب تک ریٹائرڈ نہیں ہوتے ، وہ چیف جسٹس ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”اختلافی نوٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سعد رسول نے کہا کہ پچھلی حکومتوں میں جودو این آر او ہوئے ہیں ، ان میں اہم بات یہ تھی کہ ان دونوں ادوار میں سٹیبلشمنٹ حکومت میں موجود تھی ، اس لئے موجودہ صورتحال میں این آر او نہیں ہوسکتا، جو این آر او ہوئے ہیں عدلیہ بحالی تحریک سے قبل ہوئے ہیں اور اب تو سپریم کورٹ کا 17رکنی بنچ کہہ چکاہے کہ کوئی بھی این آر او غیر قانونی ہے ، اس لئے کوئی بھی اس وقت اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ کسی کو این آر اودیکھ سکے ۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس جب تک ریٹائرڈ نہیں ہوتے ، وہ چیف جسٹس ہیں اور وہ اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت دیکھنا یہ ہے کہ کیا فوادچودھری اور فیاض الحسن چوہان کا رویہ تحریک انصاف کی ترجمانی کررہاہے ؟انہوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال تحریک انصاف کے سنجیدہ حلقوں کو اس کی تائید حاصل ہے ۔

مزید : قومی